سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائرس کا شکار

اپ ڈیٹ 08 جون 2020 10:39am
فائل فوٹو

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کےرہنماء اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائر س کا شکار ہوگئے ،ان کا  کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ،شاہد خاقان نے خود کوگھرمیں قرنطینہ کرلیا ۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کےکورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی ۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی نے کورونا کاٹیسٹ کرایا جو پازیٹیوآیا ہے،جس کے بعد سابق وزیراعظم نے خود کوگھرمیں قرنطینہ کرلیاہے ۔

 دوسری جانب راولپنڈی پولیس کے مزید4افسران بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئے ۔

اے ایس پی نیوٹاون ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ڈی ایس پی سٹی سرکل اورایس ایچ اوگوجرخان کے ٹیسٹ پازیٹیو آئے ، جنہیں اپنے اپنے گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔